کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ بے گناہ کی جان نگل گیا۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین بہنوں کو اکلوتا بھائی مصعب جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کو گولی کس کی بندوق سے لگی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی پتا نہ چل سکا۔
متوفی کی شناخت مصعب حسن خان کے نام سے ہوئی جو میٹروویل کا رہائشی تھا۔اہلخانہ موت کی خبر سن کر غم سے نڈھال ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایسٹ قمر رضوی کے اسکواڈ میں شامل پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔
ادھر پولیس نے سول اسپتال سے ملزم رزاق عرف بونا کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد علاج کیلئے اسپتال پہنچا تھا۔
دوسری جانب واقع میں ملوث پانچوں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ابتدائی بیان میں اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ دوپہر کا کھانا کھانے جارہے تھے، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اسکول کے قریب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا تو انہیں گھیرنے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کار سوار شہری کو گولی لگی
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں