فٹبال ورلڈکپ کے 7ویں روز،6ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی،شام 5بجے دن کے پہلے میچ میں پرتگال کا مراکش سے جوڑ پڑے گا۔
مراکش کو پہلے میچ میں ایران سے شکست ہوئی تھی جبکہ پرتگال کا اسپین سے مقابلہ برابررہا۔
یوراگوئے اور سعودی عرب رات 8 بجے روسٹوو ایرنا میں آمنے سامنے ہوں گے،سعودی عرب اپنا پہلا میچ روس سے ہار گیا تھا جبکہ یوراگوئے نے مصرکیخلاف فتح سمیٹی تھی۔
Advertisements

رات 11 بجے کے میچ میں اسپین اور ایران کا جوڑ پڑے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں