بھارتی حکمران حماعت بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے اپنا اتحاد ختم کرلیا۔
بھارتی جنتا پارٹی کے مقبوضہ کشمیر حکومت سے الگ ہونے کے اعلان کے بعد ہی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان دوہزار پندرہ میں اتحاد قائم ہوا تھا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ پارٹی ریاست میں گورنر راج کی حامی ہے۔
بی جے پی کے اس فیصلے پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو فیصلہ لیتے وقت پی ڈیم پی کو اععتماد میں لینا چاہئے تھا، مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال کی ذمہ دار بی جے پی ہے۔

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ارند کیجریوال نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر کو برباد کردیا۔ کانگریس لیڈر منیش تیواری کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے فیصلے سے مزید مسائل بڑھیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں