واشنگٹن:امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے صدر ڈونلڈر ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں۔
امریکا میں پاکستان کے نئے سفیرعلی جہانگیر صدیقی وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
امریکامیں پاکستان کےسفیرعہدہ سنبھالنےکےبعد سے مختلف حکام سے ملاقاتیں کرتےرہےہیں تاہم سفارتی اسنادپیش کرنے کےبعد اب وہ باضابطہ طورپر امریکی حکام سے بحیثیت سفیر ملاقات کرسکیں گے۔
اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد 8 مئی کو علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

جس کے بعد 29 مئی کو وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور اگلے روز یعنی 30 مئی کو انہوں نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کاچارج سنبھالا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں