• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دوران نیندپنڈلیوں کے درد کا شکار ہونے والے افراد کیلئے خاص خبر

دوران نیندپنڈلیوں کے درد کا شکار ہونے والے افراد کیلئے خاص خبر

پنڈلیوں کا درد ایک عام بیمار ی ہے جو ہر دوسرے انسان کو ہو جاتی ہے، البتہ وجوہات مختلف ہوتی ہیں ، لوگ اسے الگ الگ نام دے کر ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہے ، ڈاکٹر مختلف طٹامن کی کمی کی تصدیق کر کے انہیں ملتی وٹامن گولیاں تھما دیتے ہیں، کسی کی درد کی کوئی خاص وجہ نہیں کبھی تھکاوٹ کی وجہ سے کبھی بی پی کی اتار چڑھاو کی وجہ سے تو کبھی غزائت کی کمی کی وجی سے بھی اس مسئلے سے دوچار ہونا پڑتا ہے، دراصل جب ٹانگوں میں درد ہوتاہے تورگیں کھچ جاتی اور نیلی پڑ جاتی ہیں۔ یہ جلد کی سطح پر ظاہر ہوجاتی ہیں۔ان کا تعلق اندرونی گہری رگوں سے بھی ہوتاہے۔

۔ جب ٹانگیں صحت مند ہوتی ہیں توان میں لگا ہوا قدرتی والو (Valve) خون کوایک رخ سے توجانے دیتاہے۔ واپس نہیں آنے دیتا، البتہ جب رگوں میں کھچاو پیدا ہوجاتاہے یاوالوکم زور ہوجاتاہے توخون رگوں میں واپس بھی آجاتاہے، جس کی وجہ سے رگیں پھول جاتی اور جلد پرابھرنے لگتی ہیں۔

ایسا عموماََ عمر کی زیادتی، ورزش نہ کرنے، زیادہ دیرتک کھڑے رہنے یامٹاپے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خواتین کا وزن ان دنوں بڑھاجاتاہے، جب وہ حاملہ ہوتی ہیں۔ ان کی ٹانگوں میں ورم ہوجاتاہے اور چال تبدیل ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے بھاری پن محسوس ہوتا ہے اور درد کی کیفیت ہوتی ہے۔اس لئے کچھ اہم تدابیر ہیں جن پر عمل کر کے آپ گھر بیٹھے ان مسائل کا شکار ہونے سے محفوط رہ سکتے ہیں۔

زیادہ دیر کھڑے نہ ہوں 

473093591_d1

بلاوجہ دیر تک کھڑے رہنے سے خون رگوں میں جمع ہونے اور دباو بڑھنے لگتاہے۔ دس یاپندرہ منٹ بعد جب بھی موقع ملے، بیٹھ جائیں اور ٹانگوں کواٹھاکر پھیلالیں، تاکہ رگوں میں خون جمع نہ ہو۔

بیری کھائیے 

blackberry-fruit-for-desktop
بلیک بیری، رس بھری اور اسٹرابیری میں فلیوونانڈز (Falvonoids) ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے خون کی نالیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ ٹانگوں کی رگیں پھولنے کابھی ان سے ازالہ ہوجاتاہے۔ رات کے کھانے کے بعد یاصبح ناشتا کرنے کے بعد تھوڑی سی بیریاں ضرور کھائیے۔

جب بیٹھے ہوں توٹانگوں کواٹھالیں 

DR9A0829-ii-commercial_THUMB-preview-thumbجب آپ ٹیلے وژن دیکھ رہے ہوں یازیادہ دیرکے لئے ساکت بیٹھے ہوں تواپنی ٹانگوں کوٹھورا سا اٹھالیں، تاکہ رگوں میں خون نہ جمنے پائے۔ ٹانگیں اٹھانے پرخون کی روانی میں اضافہ ہوجاتاہے۔

حرکت کیجیے 

Man-jogging-in-park.-Imag-010

دیر تک ساکت نہ بیٹھیے، کوئی کام نہ ہوتوچلنا شروع کردیجیے۔ ٹانگوں میں خون رواں رکھنے کایہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔ رات کے کھانے سے پہلے چہل قدمی ضرور کیجیے۔ ایک ایک کرکے اپنی ٹانگوں پر زور بھی ڈالیں۔ تھوڑی دیر ٹھیرکرٹانگوں کااٹھانے کی ہلکی پھلکی ورزش بھی کیجیے۔

تنگ کپڑے نہ پہنیں Drop-shipping-Men-s-fashion-Slim-jeans-Slim-pants-feet-washed-Inelastic-Zipper-Cotton-blended-denimنوجوان عموماََ جینز (Jeans) کی تنگ پتلونیں یاتنگ قمیص پہننے کوترجیح دیتے ہیں۔ تنگ پتلون پہننے سے دوران خون رکھنے لگتاہے، جس کے باعث ٹانگوں کی رگیں پھول جاتی ہیں اور ٹانگوں میں درد ہونے لگتاہے۔ تنگ کپروں میں آپ کاجسم بلاشبہ خوبصورت دکھائی دیتاہے، لیکن ان سے نقصانات بھی پہنچتے ہیں۔

وزن گھٹائیں 

dnews-files-2015-12-weight-loss-670-151223-jpgاگر آپ کاوزن بڑھ گیاہے تواسے کم کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کاجسم خوب صورت دکھائی دے گا، بلکہ ٹانگوں میں خون کی روانی میں اضافہ بھی ہوجائے گااور رگیں بھی نہیں پھولیں گی۔

اسکاٹ لینڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جب کسی فرد کاوزن بڑھ جاتاہے تواس کی ٹانگوں کی رگیں 58فیصد زیادہ پھول جاتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے کھانازیادہ نہ کھائیں اور خوب ورزش کریں۔ اس طرح سے آپ کے جسمانی عوارض ختم ہوجائیں گے۔

اونچی ایڑیوں والے جوتے نہ پہنیں 

1421689348260936

اونچی ایڑیوں والے سینڈل یاجوتے پہننے سے ٹانگوں پرایسا اثر نہیں پڑتاکہ رگیں پھول جائیں اور ان میں سوجن پیداہو جائے، لیکن اتناضرور ہوتاہے کہ شریانیں متاثر ہوتی ہیں اور دل کوواپس خون نہیں پھینک پاتیں۔ چنانچہ ہمیں بغیر اونچی ایڑیوں کے سینڈل اور جوتے پہننے چاہییں، تاکہ ہماری ٹانگوں میں خون کی روانی بہتر رہے۔

موزے پہنیں 

feet socks depth of field ankle socks 3872x2592 wallpaper_www.wall321.com_70

خاص قسم کے موزے جو” کمیریشن اسٹاکنگ“ کہلاتے ہیں، ان کے پہننے سے ٹانگوں میں خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہے اورٹانگوں میں درد نہیں ہوتا۔

گوٹوکولا کھائیے gotu-kola-tea-760x428گوٹوکولا (Gotu Kola) ایک جڑی بوٹی ہے، جومڈغاسکر، ہندستان اور سری لنکا میں پیداہوتی ہے۔ یہ جڑی بوٹی کھانے سے ٹانگوں کادرد اور سوجن ختم ہوجاتی ہے۔ یہ رگوں کومضبوط کردیتی ہے، جس کا مجموعی طور پر ٹانگوں پر مثبت اثر پڑتا ہے اور رگوں میں خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ایک دن میں ” گوٹوکولا“ کی 30سے 39ملی گرام کی مقدار کھانی چاہیے۔

شاہ بلوط کے بیج کھائیں 

il_fullxfull.382876059_g0w8

شاہ بلوط کے درخت سے جوبیج حاصل کیے جاتے ہیں، انھیں کھانے سے ٹانگوں کی رگوں کوسوجنا ختم ہو جاتاہے۔ ہارورڈمیڈیکل سینٹر کے تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ ہم نے ان ہزاروں افراد کامطالعہ ومشاہدہ کیاجن کی ٹانگوں میں کھچاو¿ پیداہوجاتا تھا اور رگیں نیلی پڑ جاتی تھیں۔ انھیں جب شاہ بلوط کے درخت کے بیج کھلائے تو ان کی ٹانگوں کی تکلیف ان افراد سے چار گناکم ہوگئی، جو یہ بیج نہیں کھاتے تھے۔ بیج کھانے والے افراد کی ٹانگوں کاورم نصف کے قریب کم ہوگیا اور کھچاو میں سترفیصد کمی واقع ہوگئی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی ٹانگوں کابھاری پن بھی دور ہوگیا۔

julia rana solicitors london

شاہ بلوط کے بیج کاایک اہم جزو” ایسن“ ہے، جس کے کھانے سے ٹانگوں کی رگوں میں طاقت پیداہوجاتی ہے۔ برطانیہ کے تحقیق کار کہتے ہیں کہ یہ بیج بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ دن میں ان کی 300ملی گرام کی مقدار کھانی چاہیے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply