ادر ک کا شمار دنیا کی بہترین سبزیوں میں کیا جاتا ہے یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو زمین کے اندر پائی جاتی ہے، کھانوں میں اس کا استعمال
بیحد مفید ثابت ہوتا ہے، اس سے کھانے میں ایک خاص قسم کا ذائقہ آتا ہے۔ ادرک کے ادر قدرت نے کچھ خاص قسم کی تار نماریشے جنہیں سونے کی تاروں سے تشبیہ دی جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ ریشے ادرک کی افادیت کو مزید بہتر بنا دیتے ہیں۔ اگر ہم اپنی روز مرہ کھانے پینے میں ادرک کی مقدار بڑھا دیں تو ہم بہت سے جسمانی اورذہنی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ادرک کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے ۔دوپہر کے کھانے کے بعد ایک چھوٹا سا ٹکرا کھا لیا جائے تو بہت مفید ہے۔
ادرک جگر کو تقویت دیتی ہے۔
گرم تاثیر ہونے کی وجہ سے یہ جسمانی دردوں کے لئے ذریعہ نجات ہے۔
جن لوگوں کو بھوک نہیں لگتی ، اگر وہ اپنے روز مرہ ادرک کا استعمال کریں تو ان کی بھوک بڑھ جائے گی۔
اسکے علاوہ نزلہ زکام کے لئے بھی ادرک کا استعمال بیحد مفید ہے۔
سردی کی وجہ سے اگر آواز بیٹھ جائے تو ادرک کا کہوا پینے سے آواز میں تبدیلی آ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ بھی ادرک بہت سی بیماریوں کے علاج میں بیحد مدد گار ثابت ہوتی ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں