شیطان

رمضان کا مہینہ ختم ہوا تو شیطان کو فوری رہائی ملی۔
وہ اپنی آزادی پر بہت خوش تھا۔
اسے لگا ،لوگ اب رمضان کے بعد نیک اور عبادت گزار ہوگئے ہیں۔
اس نے لوگوں کو پہلے سے زیادہ بہکانے کی نیت باندھی۔
جب وہ واپس لوٹا تو یہاں سب کچھ الگ تھا۔
انسان آپس میں لڑ جھگڑ رہے تھے۔
چوری چکاری بےایمانی پہلے سے زیادہ بڑھ چکی تھی۔
لوگ گناہ کرنے کے بعد شیطان پر الزام لگا رہے تھے۔
یہ الزام سن کر شیطان کو بہت دکھ ہوا۔
شیطان نے روتے ہوئے دعا مانگی۔
اللہ مجھے انسان کی شیطانی سے بچا۔

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply