بیٹا یہ دیکھو! پھر خراب ہو گیا۔ بج نہیں رہا!
ایک بزرگ نے اپنا سمارٹ فون دکاندار کی جانب بڑھایا۔
انکل جی شام کو لے جائیں۔ وہی فالٹ نکل آیا ہے۔ میں آرام سے ٹھیک کر دیتا ہوں۔
اس نے کچھ فنکشنز چیک کرنے کے بعد کہا۔
بیٹا شام تک کر دینا۔ میری بیٹی باہر ہے۔ وہ پریشان ہورہی ہے۔
وہ بابا جی آرام سے چلتے ہوئے دکان سے باہر نکل گئے!
میرے تجسس کو دیکھ کر اس نے بتیسی نکالی اور بولا:
’’میرے پکے گاہک ہیں۔ سائیلنٹ موڈ پر لگ جاتا ہے ان سےاور میری دیہاڑی بن جاتی ہے۔‘‘
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں