الیکشن کا موسم آتے ہی مفاہمت کی ہوائیں بھی چل پڑی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے مزاج میں مخالفین کیلئے تلخیاں کہیں کہیں نرمی میں بدل رہی ہیں۔ ایک دوسرے پر وار کرنے والے آج مفاہمت کی باتیں کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان لفظی جنگ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ بلاول بھٹو نے صاف کہا الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا۔
لیکن ٹانک میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ساری مخالفت کھونٹی پر ٹانگ دی۔ این اے سینتیس ٹانک میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی تحریک انصاف کے امیدوارحبیب کریم کنڈی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اب مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسد محمود کو پی ٹی آئی اور پی پی پی کے سیاسی اتحاد کا سامنا ہے۔
سوات کے حلقہ این اے تین میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحجت اللہ نے شہبازشریف کے مدمقابل پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا ۔

مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 35 پر اکرام درانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں