اسلام آباد: نواز شریف کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
فواد چوہدری کہتے ہیں نواز شریف دماغی عارضے کا شکار ہیں۔
تحریک انساف کے رہنما کا کہنا تھا کہ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے شخص سے ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی توقع نہیں تھی۔
انہوں نے کہا نواز شریف جب زبان کھولتے ہیں ریاست اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔
Advertisements

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے جھوٹ کی لنکا خود اُن کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی۔ عوام نے بھی میاں صاحب کو جھٹلادیا ہے۔ ملکی سیاست میں نواز شریف کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں