اسلام آباد:منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پرسابق صدراورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35افرادکے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں بہت بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کےحکم پرآصف زرداری اورفریال تالپورکے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے،33دیگرافراد کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کےذریعے منی لانڈرنگ ازخودنوٹس کیس کا تحریری حکم جاری کیا۔
وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ آصف زرداری اورفریال تالپورسمیت تمام ملزمان کےنام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکم میں آصف زرداری اورفریال تالپورکو 12جولائی کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین نیب اورچیئرمین ایس ای سی پی کوبھی طلبی کے نوٹس جاری کئےگئےہیں۔
حکم نامے میں 3بینک مالکان، اکاونٹ ہولڈرز اورتمام بینیفشریزکو بھی طلب کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامے میں منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں جن کے مطابق مختلف شخصیات کے نام پرجعلی اکاؤنٹ کھولےگئے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں