ابوظہبی:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،میں یہ قربانی آپ کی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کیلئے دے رہاہوں۔
جمعے کو سابق ن لیگ کے قائد نواز شریف نے جہاز سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، قوم کیلئے جو کچھ کیا ہوسکتا تھا وہ میں نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قربانی میں آپ کی نسلوں کیلئے، آپ کے مستقبل اور پاکستان کے مستقبل کیلئے دے رہا ہوں، میرا بھرپور ساتھ دیں، میرے قدم سے قدم ملا کر چلیں، میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں، آئیں ملک کی تقدیر بدلیں یہ موقع بار بار نہیں آئے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں