کراچی:روپے کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 51پیسے اضافےسے 128روپے 50پیسے پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت ایک روپیہ کمی کے بعد 129روپے پر آگئی۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی دوڑ جاری ہے،کل پونے 7روپے مہنگا ہوااور آج قیمت 51پیسے بڑھ گئی ،انٹربینک میں ڈالر 128روپے 50پیسے پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں قدرے ٹہراؤ کے بعد ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہوگیا،جہاں ایک ڈالر خریدنے کیلئے 129روپے دینا پڑرہے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں