• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کا جیل ٹرائل: نگراں حکومت کا فیصلے پر نظرثانی کا امکان

نواز شریف کا جیل ٹرائل: نگراں حکومت کا فیصلے پر نظرثانی کا امکان

گراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے جب کہ ایجنڈے میں نواز شریف کے جیل ٹرائل سے متعلق وزارت قانون و انصاف کا نوٹی فکیشن واپس لینے کی منظوری بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ وزارت قانون و انصاف نے 13 جولائی کو العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا تاہم نگراں حکومت نے اب یہ نوٹی فکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

لندن سے وطن واپسی پر وزارت قانون و انصاف نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق نواز شریف کے خلاف دو نیب ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جانی تھی۔

نگران کابینہ کے اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پر غور ہوگا اور انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

کابینہ کو ملک میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ سپریم کورٹ کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری بھی دے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس کے علاوہ فاٹا اور پاٹا کو وفاقی ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply