بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرہ ارض کی معمر ترین خاتون کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون ’چیومیا کو‘ اتوار کے دن حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی تھیں۔
میاکو 2 مئی 1901ء میں پیدا ہوئیں۔
اور تادم مرگ وہ ٹوکیو سے جنوب میں واقع ریاست کناگاوا میں رہائش پذیر رہیں۔
جب کہ رواں سال اپریل میں 117 سالہ نابی تاجیما کی موت کے بعد میاکو کو معمر ترین خاتون قرار دیا گیا تھا۔
جاپان کی وزارت صحت و محنت کا کہنا ہے۔
کہ میاکو کی موت کے بعد جنوبی جاپان کی 115 سالہ کین تناکا اس وقت دنیا کی معمرترین خاتون ہیں۔
جب کہ شمالی جاپان کے مسازونوناکا اس وقت دنیا کے معمرترین مرد ہیں۔

جنہوں نے حال ہی میں زندگی کی 113 ویں بہار دیکھی ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں