• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر عمران خان کی الیکشن کمیشن طلبی

ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر عمران خان کی الیکشن کمیشن طلبی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ووٹ کی راز داری ظاہر کرنے پر الیکشن کمیشن آج صبح 10بجے سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کیا ہوا ہے۔

یاد رہےکہ الیکشن کمیشن نے 25جولائی کو عمران خان کو ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا، جس میں عمران خان کو 30جولائی یعنی آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply