راولپنڈی:مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ،انہیں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمزاسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں نوازشریف کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔
نوازشریف کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ ان کے ذاتی معالج کے مشورے پر کیا گیا،جیل میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ غیرتسلی بخش آئی تھی۔
سابق وزیراعظم کو سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال پہنچایا گیا،اسپتال کے سی سی یو وارڈ کے 3 کمروں کو بھی سب جیل بنا دیا گیا۔
اسپتال میں جیل عملہ بھی تعینات عملے میں ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اوردیگر اہلکار شامل ہیں۔
ادھر نوازشریف کی والدہ کی طبیعت بھی بگڑگئی،جنہیں شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب عمران خان اور چیئرمین سینیٹ کی جانب سے نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں