• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور میں بجلی کا بریک ڈاؤن تاحال جاری ، متعدد فیڈرزبند ہوگئے

لاہور میں بجلی کا بریک ڈاؤن تاحال جاری ، متعدد فیڈرزبند ہوگئے

لاہور:لاہور میں رات 10:30بجے ہونے والا بجلی کابریک ڈاؤن تاحال جاری ہے،این ٹی ڈی سی سسٹم میں خرابی کے باعث متعدد فیڈرزبند ہوگئے ۔

لاہور شہر کے کئی علاقوں میں گزشتہ شب  سے بجلی غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

بریک ڈاؤن کے نتیجے میں بند روڈ، شادمان، ٹاون شپ، جوہر ٹاون، سبزہ زار، گرین ٹاون، گلبرگ اور ملتان روڈ گرڈ کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی 220 کے وی کی لائن میں فالٹ کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جسے ٹھیک کرنے کی کوشش جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

لیسکو ترجمان ہی  کے مطابق فالٹ پر قابو پانے کی کوشش کے نتیجے میں  شہر کے 70 فی صد علاقوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا دعوی بھی دھرے کا دھرا رہ گیا تاحال شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply