کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کا وفد آج بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین اور متحدہ پاکستان کے درمیان مذاکرات ہوچکے ہیں جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاق اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرے گی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کریں گے۔
وفد میں ایم کیو ایم کی طرف سے عامر خان، وسیم اختر بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گا، کراچی سمیت سندھ کی ترقی، ورکنگ ریلیشن شپ پر بات ہوگی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکز میں حکمت عملی، سندھ میں گرینڈ اپوزیشن پر بھی مشاورت ہوگی، جبکہ آج عمران خان سے ملاقات کے بعد ممکن ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے باضابط پی ٹی آئی کی حمایت کے اعلان کیا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں