اسلام آباد:حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،ایک قومی اور 2صوبائی اسمبلیوں سے الیکشن جیتنے والے مزید 3آزاد امیدوار کپتان کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔
نمبر گیم پورا کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں،مزید 3آزاد امیدوارپی ٹی آئی کے ہمنوا بن گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 سے کامیاب ہونے والے محمد امجد فاروق نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پنجاب کے حلقہ پی پی 288 سے کامیاب رکن محسن عطا کھوسہ اور پی پی 83 سے ملک غلام رسول سانگا بھی کپتان کی ٹیم کا حصہ بن گے۔
نعیم الحق نےبھی عمران خان سے ملاقات کی، اوربلوچ رہنما اختر مینگل سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

جس میں قومی اسمبلی میں نمبرگیم پورا کرنے کیلئےجہانگیر ترین اورشاہ محمود قریشی کو مزید ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں