آج کل ایف بی آر کافی سرگرم نظر آرہا ہے اور نہ صرف سیاستدان بلکہ دیگر معروف شخصیات بھی اس کے ریڈار پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنی اداؤں کا جادو جگا کر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی پاکستانی کی سینیئر تھیٹر اداکارہ نرگس بھی ایف بی آر کے جال میں پھنس گئیں۔
ایف بی آر نے ان سے سال 2016 کا حساب کتاب مانگ لیا، ساتھ ہی ان کا مالیاتی آڈٹ بھی جاری ہے۔
سینیئر اداکارہ کو ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا گیا تھا جس میں ان سے سال 2016 کے غیر ملکی سفر کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان سے آمدن اور اخراجات کا حساب دینے کا بھی کہا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے سینیئر اداکارہ کو تفصیلات جمع کرانے کے لئے 9 اگست تک کی مہلت دی گئی ہے جبکہ نوٹس کے مطابق اگر تفصیلات نہ جمع کرائی گئیں تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں