اسلام آباد:راولپنڈی اوراسلام آباد میں گرج چمک کےساتھ بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے،نشیبی علاقے زیرآب آگئے،نالہ لئی میں طغیانی کیفیت ہے۔
جڑواں شہروں میں بارش خوب ہوئی،بادل گرجے اور جم کر برسے،راولپنڈی کے نشیبی علاقے جھیل کا منظر پیش کرنے لگے،سڑکیں تالاب بن گئیں، گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کا بہائو 13.5فٹ ہے،نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں پل کے مقام پر9.16جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر11.14فٹ پرپہنچ گئی ہے،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ۔
راولپنڈی، اسلام آباد میں فیڈر ٹرپ ہوگئے،جس نے شہریوں کی مشکلات کو اور بڑھا دیا،کئی علاقے اب تک تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
واسا کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں مشینری کے ذریعے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں اب 111 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں