راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو موجودہ قومی اسمبلی میں سینئر ترین رکن بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔
عوامی طرز سیاست کیلئے مشہور شیخ رشید اکثر اپنے شہر میں عام لوگوں کے ساتھ تھڑوں پر بیٹھے نظرآتے ہیں ٹھیلے سے نان چنے کا ناشتہ کرتے ہیں،عوامی مسائل سے متعلق بھی ان کی باتیں انہیں سننے والوں کے دل کو لگتی ہیں اور وہ خود کو فرزند راولپنڈی کے ساتھ حقیقی عوامی رہنما قرار دیتے ہیں۔
شیخ رشید پہلی بار 1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور اس کے بعد1988، 1990، 1993، 1997، 2002، 2013 اور اب 2018 میں آٹھویں بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔
دوہزارتیرہ کے انتخابات کے بعد مخدوم امین فہیم، چوہدری انورعلی چیمہ، چوہدری نثارعلی خان اور شیخ رشید احمد پاکستان میں سینئرترین پارلیمنٹرین کے طور پر سامنے آئے تھے ۔

مخدوم امین فہیم اور چوہدری انورعلی چیمہ گذشتہ اسمبلی دور میں وفات پاگئے جبکہ چوہدری نثارعلی خان حالیہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے دو نوں حلقوں( این اے 59اور این اے 63)) میں انتخابی معارکہ ہارجانے کی وجہ سے قومی اسمبلی سے باہر ہو گئے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں