نئی دہلی:سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت پر بھارت میں 7روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی شدید علالت کےبعد دہلی کے اسپتال میں انتقال کر گئے،سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں ۔
اٹل بہاری واجپائی کی میت کو بی جی پی ہیڈکوارٹر پہنچایا جارہا ہے جبکہ دہلی کی تمام سڑکوں کو بند کردیا گیا ،دوپہر ایک بجے میت کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
بھارت میں 7روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ،اس موقع پر عوام کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود ہے ۔

اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان کے تعلقات میں بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا تھاانکا شمار بھارتی سیاست کی معتبر ترین شخصیات میں ہوتا تھا،وہ سنہ 1996سے 2004کے درمیان 3بار بھارت کے وزیراعظم بنے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں