لندن:برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کرکے وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
برطانوی وزیراعظم نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا کہ برطانیہ پاکستان سے مکمل معاونت کیلئے تیار ہے،پاک برطانیہ تعلقات میں مزید تحریک لائیں گے۔
نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف برطانیہ کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں، منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کیلئے سنگین مسئلہ ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں