اسلام آباد: بشریٰ بی بی تقریب حلف برداری میں الگ ہی نظرآئیں۔ خاتون اول نے پُروقار سفید عبایا زیب تن کی، سب سے گھلی ملیں لیکن نظریں جھکائیں رکھیں۔
نہ مہنگے اور برانڈڈ بیگ نہ ہی پروٹوکول کا تام جھام، خاتون اول تقریب حلف برداری میں سادگی کا عملی نمونہ نظرآئیں۔
سفید عبایا پہنیں بشریٰ بی بی نے تسبیح بھی سفید رنگ کی تھامی انگوٹھی اور نیل پالش کا رنگ بھی سفید تھا۔
اپنی نشست سنبھالی تو ساتھ ہی بیٹھی سپہ سالار کی اہلیہ سے مصافحہ کیا اور بات چیت بھی ہوئی۔

خاتون اول نے اپنے پہلے پیغام میں خوشی کا اظہار نہیں بلکہ دل میں چھپے ڈر و خوف کو بیان کیا اور کہا کہ اللہ نے بھاری ذمہ داری ڈالی ہے، ان شاءاللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں