وزیراعظم سیکریٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزرا اورمشیروں کے نوٹیفکیشن کے بعد کابینہ اجلاس ہوگا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اداروں میں اصلاحات کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا، سرکاری محکموں میں اخرجات کم کرنے پربھی گفتگو ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی 21 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، کابینہ میں 16 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں۔ وفاقی وزرا آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنائیں گے‘ عمران خان
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک گھنٹہ اور 9 منٹ طویل خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنے مشکل مالی حالات نہیں تھے جیسے اب ہیں۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ 10 سال قبل پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا جو کہ 2013 میں بڑھ کر 15 ہزار ارب اور اب یہ 28 ہزار ارب روپے ہوچکا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف قوم مقروض ہے دوسری طرف صاحب اقتدار اس ملک میں ایسے رہتے ہیں، جیسے انگریز یہاں رہتے تھے جب ہم ان کے غلام تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں