ریو ڈی جنیرو:برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں قائم 200قدیم ترین سائنسی ادارے نیشنل میوزیم میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ اچانک لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی فائر فائٹرزعملہ میوزیم کی آگ بجھانے میں مصروف ہے تاہم بھڑکنے والی آگ میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔
اس عجائب گھر میں 2کروڑ قدیم نوادرات موجود ہیںجبکہ برازیل اور مصر سمیت دوسرے ممالک کی تواریخ سے متعلق ہزاروں نادر اشیا رکھی ہوئی تھیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں