ایک نئی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ برطانیہ میں ٹیکس چوری کرنے والے افراد کو ملنے والےاعزازات کو روکا جاسکتا ہے۔
بین الاقوامی جریدے دی ٹائمز کے مطابق ایچ ایم ریوینیو اینڈ کسٹمز خراب مالی معاملات والے افراد کو اعزازات وصول کرنے سے روک رہی ہے۔
اخبار کے مطابق ایچ ایم آر سی کیبنیٹ آفس کوٹیکس اسکیمز میں ملوث افراد کے متعلق اس یاددہانی کےساتھ خبردارکررہی تھی کہ ٹیکس ادائیگیوں میں خراب رویوں کا مظہر کرنے والوں کو اعزازات سے نوازناآپس میں متضاد ہیں۔
جریدے نے مزید لکھا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد کو کو اعزازات سے نواز کر اعتماد کو ٹھیس پہنچائی جائے گی۔
ماضی میں متعدد سلیبریٹیز اور کھلاڑی ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں جن میں ڈیوڈ بیکہم، گیری لنکر، گیری بارلواور جمی کارٹر شامل ہیں۔
برطانوی حکومت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اعزازات خدمات کے اعتراف میں دیئے جاتے ہیں اور ہر نامزدگی کی خوب جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

Metro.co.uk بشکریہ
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں