بھیڑ چال۔۔۔عبدالحنان راشد

میں نے دوست کو کہا آج ہفتے کی شام ہے فلم دیکھنے چلتے ہیں، اس نے پچاس اور بندے ساتھ تیار کر لئیے۔

میں  نے کہا کام کرکے تھک گئے ہیں، دماغ کو تروتازہ کرنے اور جسم کو تازگی پہنچانے کے لیے، کہیں  سیروسیاحت کے لیے چلتے ہیں، اس نے ساتھ تیس اور بندے تیار کر لیے۔

میں نے  کہا اتوار ہے کل ناشتہ کرنے اکٹھے چلیں گے، وہ اگلی صبح آتے ہوئے دس اور بندے ساتھ لے آیا۔

میں  نے رات کو کہاصبح شہر میں کتاب میلہ لگ رہا ہے، اُدھر چلیں گے۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

اگلی صبح وہ خود بھی نہیں آیا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply