کمپیوٹر ہیکرز نے اس بار برطانوی فضائی کمپنی کے مسافروں کی جیبوں کو نشانہ بنا ڈالا۔
بتایا گیا ہے کہ برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر نظام میں گھس کر ہیکرز نے 3 لاکھ 80 ہزار مسافروں کے کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات چرالیں البتہ ان کے پاسپورٹس اور دیگر ضروری دستاویز اس حملے میں محفوظ رہے۔
فضائی کمپنی نے متاثرہ مسافروں سے التماس کیا ہے کہ وہ متعلقہ بینکوں سے اس سلسلے میں رجوع کریں ۔
Advertisements

گزشتہ سال بھی برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر نظام میں خرابی کے باعث 75 ہزار مسافر متاثر ہوئے تھے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں