پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ،امریکا

واشنگنٹن:امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان سے متعلق کہا کہ دورہ خوش آئند تھا ،مائیک پومپیو کا دورہ پاکستان مختصر لیکن اہم تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرکے خوشی ہوئی کچھ معاملات میں کشیدگی ضرور ہے لیکن ان پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔افغانستان پر گفتگو کرتے ہوئے ہیدر نوریٹ کاکہنا تھا کہ افغانستان کے حالات انتہائی پیچیدہ ہیں،طالبان کے ساتھ مذاکرات کی سربراہی افغان حکومت ہی کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply