گوگل اپنی مشہور اِن باکس ای میل ایپ کو مارچ میں خیرآباد کہہ دے گا۔تقریباً چار برس قبل گوگل نے جی میل کے ساتھ ایک نئی ای میل ایپ متعارف کرائی تھی۔ لیکن اس مدت میں اس میں اتنی تبدیلیاں رُونما نہیں ہوئیں جس کے سبب یہ مزید بہتر ہوسکتی تھی۔اِن باکس صارفین اس کے استعمال سے تابڑ توڑ موصول ہونے والی ای میلز کا بآسانی مینیج کرلیتے تھے۔رواں برس اپریل میں گوگل نے جی میل کا مکمل ری ڈیزائن ورژن جاری کیا جس میں ان باکس کےتقریباً سارے ہی فیچرز موجود ہیں۔گوگل کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کچھ فیچرز ایسے ہیں جو ان باکس سے یہاں لانے ہیں۔ وہ فیچرز جی میل آرہے ہیں لیکن ان کے وقت کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

The Verge بشکریہ
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں