لاہور: چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کا واحد حل ڈیم کی تعمیر ہے، قوم میں اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے۔
میاں ثاقب نثار نے مستقبل کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر اب تحریک بن چکی ہے، ڈیم نہ بنے تو قوم کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لاہور میں اخوت فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا قوم میں اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گئے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ احساس ہے پانچ اور دس روپے اکٹھا کر کے ڈیمز کی تعمیر کے لیے رقم اکھٹی نہیں کر سکتے، مگر اتنی رقم ضرور اکھٹی ہو جائے گی جومثبت ہو گئی۔ پوری قوم نے مل کر پہرہ دینا ہے تاکہ ڈیمز پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں