خیبر پختونخوا میں سرکاری اساتذہ کے بچوں کو سرکاری اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا پابند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنانے کے لیے نئی پالیسی بنائی جائے گی، نئی پالیسی کے تحت سرکاری اساتذہ کے بچے اب سرکاری اداروں سے ہی تعلیم حاصل کرنے کے پابند ہوں گے جب کہ نئی تعلیمی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا گیا ہے، مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کے مطابق اساتذہ کے بچے سرکاری اداروں میں آنے سے تعلیمی معیار بہتر ہوگا اس حوالے سے کمیٹی جلد ہی فیصلہ کن پالیسی کا اعلان کرے گی۔واضح رہے کہ مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کی بیٹی کوہاٹ کے سرکاری اسکول میں زیر تعلیم ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں