• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیرخارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے

وزیرخارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ ایک روز واشنگٹن میں قیام کریں گے جس کے بعد وہ نیویارک روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ امریکا روانہ ہوئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس دوران شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شاہ محمود قریشی 29 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور جنرل اسمبلی کے سامنے عالمی امور پر ملک کا مؤقف پیش کریں گے، جب کہ کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

اسی روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے قبول کر لیا تھا۔

julia rana solicitors

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات بھی طے پا گئی تھی، تاہم نئی دہلی کی جانب سے یہ ملاقات منسوخ کردی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply