• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد، ائیرشو کیلئے جنگی طیاروں کی ریہرسل جاری

اسلام آباد، ائیرشو کیلئے جنگی طیاروں کی ریہرسل جاری

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کے لیے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں جاری ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کی تیاریاں جاری ہیں اور اسلام آباد کی فضاؤں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں کی جارہی ہیں۔ پاک فضائیہ کا ایئر شو چودہ اگست کو ایف نائن پارک میں دوپہر ایک بجے ہوگا جس میں ایف سولہ، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے میں شامل دیگر طیارے حصہ لیں گے جب کہ پہلی مرتبہ اگسٹا ہیلی کاپٹر کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ ایئر شو میں مسلح افواج کے کمانڈوز فری فال جمپنگ کا مظاہرہ کریں گے۔ ترکی، سعودی عرب کے طیارے بھی یوم آزادی ایئر شو کا حصہ ہیں اور دونوں دوست ممالک کی ایروبیٹک ٹیمیں زبردست فضائی مظاہرہ پیش کریں گی۔ یوم آزادی پر پاک فضائیہ کا ایئر شو کراچی سی ویو پر بھی دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ سی ویو پر ہونے والے ائرشو میں پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا، جب کہ ایف سولہ اور جے ایف سیونٹین بھی شو کا حصہ ہوں گے نیز پاک آرمی اور نیوی کے ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لینگے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply