کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ رامبان کے علاقے میں پیش آیا جہاں بنی ہال سے آنے والی چھوٹی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
Advertisements

اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے کی وجہ بس میں گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کو قرار دیا جارہا ہے، 20 نشستوں والی بس میں 34 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے میں 14 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں