بولی وڈ کی باربی ڈول کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف نے پہلی مرتبہ اپنی محبت اور نجی زندگی سے متعلق تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔
آپ کے علم میں ہوگا کہ بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کے علاوہ بھی ماضی میں کترینہ کا نام رنبیر کپور ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔
تاہم گزرتے وقت کے ساتھ رنبیر کپور کی زندگی میں دیپیکا پاڈوکون نے انٹری ماری جس کے بعد یہ چہ میگوئیاں اور افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔ بعد ازاں دپیکا بھی رنبیر کی زندگی سے آؤٹ ہوگئیں اور اب عالیہ بھٹ اور ان کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔کترینہ کیف نے اپنے تعلقات کی خبروں پر کبھی بھی کھل کر بات نہیں کی، تاہم پہلی بار اب انہوں نے نہ صرف تعلقات بلکہ محبت کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے۔کترینہ کیف نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو میں کئی سوالات کے جوابات دیئے، انہوں اپنے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں انہیں محبت ہے تاہم وہ کوئی انسان نہیں بلکہ لباس ہے۔بولی وڈ کی باربی ڈول نے اس بات کی وضاحت کی کہ وہ اپنے لباس اور ڈریسنگ کو لے کر زیادہ فکر مند رہتی ہیں، اس وجہ سے وہ ہمیشہ کپڑوں سے متعلق سوچتی رہتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ‘مجھے ٹریک سوٹ، ٹریک پینٹس اور سویٹ پینٹس بہت پسند ہیں’۔کترینہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی صحت کو لے کر بھی خاصی فکر مند رہتی ہیں اور اپنے ورک آؤٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں