بیجنگ : فلم ورلڈوار ٹو کی چینی اداکارہ فین بنگ بنگ کو اربوں روپے ٹیکس اور ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق فین چین کی جانی مانی اداکارہ ہیں اور بہت سی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں ان کی بلاک بسٹر فلموں میں ایکس مین ،ڈیز آف فیوچرپاسٹ اور آئیرن مین 3 کا چینی ورزن شامل ہے۔

مگر 36 سالہ اداکارہ کافی ماہ سے عوام کی نظروں سے غائب ہیں اور کہاجارہا تھا کہ ان سے اپنے ملک میں تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ مقامی چینی میڈیا کے مطابق اداکارہ فین بنگ بنگ معافی بھی مانگ لی ہے اور ان کو 17 ارب 32 کڑور سے زائد کا ٹیکس اور جرمانے ادا کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔ادھر انکی ورلڈ وار دو پر بننے والی چینی ورژن کو بھی روک دیا گیا ہے، فلم میں بروس ویلز اور ایڈرین بروڈی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ تاہم فلم کی نمائش کاروکنے کا فیصلہ چینی اداکارہ فین بنگ بنگ کیخلاف ٹیکس حکام کے کریک ڈاون کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں