یمن میں فوج نہیں بھجوائی جائے گی: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یمن میں فوج نہیں بھجوائی جائے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب نے 3 سال کے لیے ادھار تیل اور 3 ارب ڈالرز کے بدلے پاکستان پر کوئی شرط عائد نہیں کی، یمن کے حوالے سے ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نا ہی پاک فوج یمن جائے گی۔چند روز قبل پاک ایران سرحد سے ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سرحد پر ایرانی بارڈر گارڈز کے اغوا کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان کی دو ملکوں کی سرحدوں پر پہلے ہی تناؤ ہے، ایسی صورت حال میں ہم تیسرے ملک کی سرحد پر صورت حال خراب نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو سعودی عرب سے ہمارے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے ایران پر عائد پابندیوں کی وجہ سے مسائل ہیں۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، پاکستان اور بھارت نے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا فیصلہ کیا اور اس میں نریندر مودی سمیت سب راضی تھے، مجھے نہیں لگتا کہ بھارتی حکومت آئندہ عام انتخابات تک پاکستان سے مذاکرات کے لیے آگے آئے گی، ہمیں بھی کوئی عجلت نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply