کراچی: فخر عالم کا مشن پرواز کامیابی سے مکمل ہوگیا، امریکی ائیرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ فخر عالم چوبیس روز میں دنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
فلوریڈا میں لینڈنگ کے بعد فخر عالم کا کہنا ہے کہ خواب کو تعیبر دینے میں چار برس لگے اور ٹارگٹ صرف ایک تھا، ہوا بازی کی تاریخ میں پاکستان کا نام روشن کیا جائے اور آج وہ خواب پورا ہوگیا۔
فخر عالم نے 22 ملکوں کا سفر کیا، 170 گھنٹے تنہا جہاز اڑایا، 10 اکتوبر کو شروع ہونے والا سفر کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچا۔

فخر عالم کو آج نیوز اور پوری قوم کا سلام۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں