ملتان: سینٹرل جیل ملتان سے ملحقہ ویمن جیل میں بند آسیہ مسیح کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
ویمن جیل میں بند آسیہ مسیح کے قریب جیل عملہ کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ویمن جیل میں کھانا دینے کیلیے جانے والے عملہ کی بھی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے۔ جیل حکام کے مطابق کھانے کا مکمل معائنہ کرایا جارہا ہے اور وہ ویمن جیل کے ڈیتھ سیل میں بند ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈیتھ سیل پر کیمرہ نصب کردیا گیا ہے، کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام انتظامات سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں