• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘آئی ایم ایف نے بتایا معیشت کی بہتری کیلئے کیا کرنا چاہیئے’

‘آئی ایم ایف نے بتایا معیشت کی بہتری کیلئے کیا کرنا چاہیئے’

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان انیس واں آئی ایم ایف پروگرام لینے جارہا ہے تاہم یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس جانا نہیں چاہتے، آئی ایم ایف نے بتایا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے کیا کرنا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ گزشتہ روز  وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی تھی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ سے معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق ابتدائی تخمینوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ معیشت سے متعلق تحریک انصاف کی حکومت کے وژن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply