کراچی:سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔پیر کو سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور، انور مجید، اے جی مجید، طحہ رضا اور نمرمجید سمیت دیگر ملزمان منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔کیس کے ملزمان آصف زرداری ، فریال تالپور ، انور مجید ، عبدالغنی مجید اور نمر مجید نے عدالت میں حاضری لگائی۔اس موقع پر تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں