پشاور:نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا،پراسیکوٹر کے استعفی سے عدالتوں میں نیب کیسز متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق،منگل کو نیب خیبر پختونخوا کے جن 4پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دیا،ان میں سینئر پراسیکیوٹر عمر فاروق، اشفاق داودزئی، حسنین طارق اور زیراللہ خٹک شامل ہے۔چیئرمین نیب کے نام بھیجے گئے استعفوں میں پراسیکیوٹر زنے ذاتی وجوہات بتائی ہیں۔پراسیکیوٹر گزشتہ کئےسالوں سے نیب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے،پراسیکیوٹر کے استعفی سے عدالتوں میں نیب کیسز متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں