لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب )لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس میں 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں نیب کی جانب سے احتساب عدالت لاہورمیں ضمنی ریفرنس دائر کردیاگیا۔
ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہبازشریف نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا۔

ریفرنس میں شہبازشریف سمیت 13 ملزمان کو نامزدکیا گیا ہےجبکہ دیگر ملزموں میں احد چیمہ ،فواد حسن فواد،بلال قدوائی،شاہد شفیق،منیرضیا،کامران کیانی ،چوہدری صادق،شاہد محمودبھی شامل ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں