اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کے ممکنہ فیصلے کے حوالے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق، پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ترجمان اور اسپوکس پرسنز کو بھی طلب کیا گیا ہے،ملکی سیاسی صورت حال پر پارٹی بیانیہ اور لائحہ عمل طے ہوگا،قومی میڈیا میں پارٹی مؤقف کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے گا۔
Advertisements

وزیراعظم سیاسی صورت حال کے پیش نظر خود ہدایات جاری کریں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں