اسلام آباد: پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں سے متعلق کیس کی جس میں آج انکشاف ہوا کہ سات پائلٹ جعلی ڈگری پر تعینات تھے، جبکہ پانچ ایسے تھے جو میٹرک یا انڈر میٹرک تھے۔
عدالت نے تمام پائلٹس اور عملے کی اسناد یونیورسٹی اور بورڈز کو بھجوانے کی ہدایت کردی، جبکہ تمام جامعات سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کیس میں جسٹس اعجاز کے ریمارکس دیتئے ہوئے کہا کہ میٹرک سے کم بس نہیں چلا سکتا یہاں جہاز اڑائے جارہے ہیں۔
دوران سماعت سول ایوی ایشن کے وکیل نے بتایا پائلٹس اور کیبن کریو کی4321 ڈگریوں کی تصدیق مکمل ہوگئی۔
7 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی پائی گئیں جبکہ پانچ میٹرک انڈر میٹرک ہیں، 448 کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
چیف جسٹس نے کہا لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا گیا، پائلٹس کو معطل کریں۔ عدالت نے سول ایوی ایشن کا امتحان پاس کرنے والے پائلٹس کی تفصیلات مانگ لیں اور حکم دیا کہ تمام

اسناد یونیورسٹیز اور بورڈز کو چیک کرنے کیلیے فراہم کی جائیں۔ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں