کوئٹہ: ایشیائی ترقیاتی بینک بلوچستان حکومت کو پانی کے منصوبوں بارے پچاس لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا ۔
بلوچستان حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے معاہدے طے پاگئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاؤ ہانگ یانگ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی سجاد احمد نے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے تحت ایشائی ترقیاتی بینک آسان شرائط پچاس لاکھ ڈالر قرضہ اور حکومت جاپان بھی پچاس لاکھ ڈالر امداد فراہم کرے گی۔

جبکہ حکومت بلوچستان نے بھی اس منصوبے میں شراکت داری کی مد میں چار ارب روپے مختص کئے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں